24 مئی 2022 - 09:21
ابوظہبی میں دھماکہ، دو افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہونے والے ایک دھماکے میں دو افراد کے مارے جانے اور سو سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا نیوز کے مطابق اماراتی پولیس نے اس دھماکے کی وجہ ایک گیس سیلینڈر کے پھٹنے کو قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایک ساحلی شاہراہ کی الخالدیہ روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ابوظہبی کی فاطمہ بنت مبارک نامی روڈ کے قریب ایک دھماکہ ہوا تھا تاہم اُس میں کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ تیرہ مئی کو متحدہ عرب امارات کے حاکم اور صدر شیخ خلیفہ بن زائد آل نہیان کے انتقال کے بعد ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد آل نہیان نے حکومت کی کمان سنبھالی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242